عدم استحکام نہ آتا تو پاکستان بڑی معیشت بن چکا ہوتا،اسحاق ڈار

0
52
ishaq dar

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ناراضی کے نام پر دہشت گردی کی اجازت نہیں دے سکتے

اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس تیزی سے پاکستان ترقی کررہا تھا اس وقت دنیا کے تمام بڑے ادارے کہہ رہے تھے کہ پاکستان جلد دنیا کی بیس بڑی معیشتوں میں داخل ہوجائیگا لیکن پھر اس چلتے ملک کو پٹڑی سے اتار دیا گیا۔اللہ تعالی سے امید ہے کہ پاکستان کے حالات بہتر ہونگے۔ ناراضگی کے نام پر کسی دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جائےگا، پاکستان ایک گلدستہ ہے جو کلمہ کے نام پر بنا،میں سمجھتا ہوں اسکی حفاظت بھی اللہ تعالیٰ روز قیامت تک کریں گے،پاکستان مسلم امہ کے 57 ممالک کو لیڈ کرے گا، پاکستا ن ایٹمی قوت بنا، نواز شریف اس وقت وزیراعظم تھے، آج پاکستان میزائلی قوت بن چکا ہے اسکو معاشی قوت بنانا ہے، اگر ملک میں عدم استحکام نہ آتا تو پاکستان بڑی معیشت بن چکا ہوتا، پاکستان 2013 سے 2017 تک تیزی سے ترقی کر رہا تھا،

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور اداروں پر وار ہماری ریڈلائن ہے،جو کراس کریگا قانون حرکت میں آئیگا،ملکی استحکام اور سلامتی کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے کرم سے دہشت گردی کا خاتمہ بھی ضرور ہو گا، نواز شریف کے دور میں دہشت گری اور لوڈشیڈنگ ختم کی،مفاہمتی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں لیکن ایک چیز ریڈ لائن ہوتی ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی، پیپلز پارٹی کے ساتھ ایسی کوئی چیز نہیں جو حل طلب نہ ہو،پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کمشنر اسلام آباد کا اختیار تھا، جلسہ ایسے دن کریں جب عوام کو روز مرہ کے کاموں میں تکلیف نہ ہو۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پولیس کا حوصلہ بڑھانے خود رحیم یار خان پہنچ گئیں

اللہ کا واسطہ مجھے بچا لیں، ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال پولیس اہلکار کی دہائی

اطلاع دیں،ایک کروڑ انعام پائیں، خطرناک ڈاکوؤں کی تصاویر جاری

رحیم یار خان،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مقدمہ درج

کچے کے علاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے،حملے سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

Leave a reply