ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست کو لیکر میدان میں اترے ہیں، سیاست ،صحت ،تعلیم اور انصاف کے اداروں میں اصلاحات کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے،حکمرانوں نے قرضے لیکر ملک کو ان قرضوں کے بوجھ کے نیچے دبا دیا ہے، کبھی بھی قرضے لیکرملکی معیشت میں استحکام پیدا نہیں کیا جاسکتا ہے، اس کا واحد حل خود انحصاری اور کفایت شعاری کی پالیسی کو اپنا کر اور اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر، ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جا سکتا ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک ترقی کرے تو ہمیں انصاف کے نظام کو بہتر کرنا ہو گا اور اس کی شروعات اپنے آپ سے کرنا ہوگی،
حکمرانوں نے قرضے لیکر ملک کو ان قرضوں کے بوجھ کے نیچے دبا دیا ہے، کبھی بھی قرضے لیکرملکی معیشت میں استحکام پیدا نہیں کیا جاسکتا ہے-پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ@BaaghiTV @MumtaazAwan @PMMLMedia pic.twitter.com/9wOWFMnVO9
— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) April 14, 2023
اس وقت پورے ملک میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام الناس کے لیے سحری و افطاری کے دسترخوان لگا رہی ہے، جس کا مقصد عوام کی خدمت کرکے رمضان المبارک کی ان ساعتوں میں اللہ کی رضا کو تلاش کرنا ہے،میڈیا کا کام لوگوں کو درست سمت میں لیکر جانا ہے، ملکی مفاد کی خاطر مثبت پہلوئوں کو اجاگر کرنا ہے،پریس کانفرنس سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعظم ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ سوشل میڈیا کے ہیڈ طہٰ منیب ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے ڈویژنل صدر چوہدری سرور، سرپرست ضلع ننکانہ صاحب رانا عارف جبران،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ننکانہ صاحب کے صدر لیاقت حیات بھٹی ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر میاں محمد عابد،جنرل سیکرٹری غریب عالم سمیت دیگر رہنمائوںنے بھی شرکت کی-