الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے روبرو "تحریک تحفظ آئین پاکستان” کے نام سے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے کی درخواست دینے والی تین جماعتیں اپنے مؤقف سے مکر گئیں۔

ای سی پی میں سماعت کے دوران جب یہ پوچھا گیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کو رجسٹر کرانے کے لیے درخواست کس نے دی ہے تو درخواست جمع کرانے والی تینوں جماعتوں کے عہدیداران نے کہا کہ درخواست ہم نے جمع نہیں کرائی اور اس پر ہمارے دستخط بھی موجود نہیں۔اس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ معاملے کا فارنزک ٹیسٹ کرایا جائے گا، اور اگر غلط بیانی ثابت ہوئی تو فوجداری کارروائی کی جائے گی۔

الزام کے بعد متعلقہ جماعتوں کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ موجودہ اپوزیشن اتحاد کی رجسٹریشن کی درخواست واپس لیتے ہیں، لہٰذا کیس کو بند کر دیا جائے۔ذرائع کے مطابق، تینوں جماعتوں نے باضابطہ طور پر اپنی رجسٹریشن کی درخواست واپس لینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی.

پیپلز پارٹی نے محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی

اسرائیل نے قید میں شہید ہونے والے 15 فلسطینیوں کی میتیں واپس کردیں

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

92 سالہ مولانا محمد شیرانی کی اسلام آباد میں دوسری شادی کی تقریب

Shares: