اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق بم کی اطلاع پر نجی ائیرلائن کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز روک لی گئی۔ذرائع کے مطابق مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کرکے مکمل سرچنگ کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ 2 مسافروں نےفلائٹ اٹینڈنٹ کو بتایا کہ وہ مذاق کر رہے تھے۔ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز سوا 3 گھنٹے تاخیر روانہ ہوئی۔گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان کو بھی اسی جہاز سے سفر کرنا تھا، زیر حراست دونوں افراد کو ان کے تیسرے دوست نے کال کرکے بم کی اطلاع دی تھی،کال کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔پرواز سے ڈپٹی اسپیکر سمیت 8 ارکان پارلیمنٹ اور 150 مسافروں کو کراچی روانہ ہوئے۔

پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہو گئی

مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتےحکومت کو معاملات ٹھیک کرنے پڑیں گے،علی خورشیدی

منفی پروپیگنڈے، بنگلہ دیش میں بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی کی درخواست دائر

ن لیگی امیدواروں کی درخواستیں منظور، اسلام آباد کے کیسز دوسرے ٹریبونلز کو منتقل

Shares: