پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن جنرل کونسل اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کے لیے نئے عہدیداران کا بلا مقابلہ انتخاب، محمد جہانگیر صدر اور عندلیب سندھو سیکرٹری منتخب ہو گیئں
پاکستان اولمپک ہاوس میں منعقد ہونے والے جنرل کونسل اجلاس ہوا جس میں محمد جہانگیر صدر، عندلیب سندھو سیکرٹری جبکہ عبدالرزاق خزانچی منتخب ہو گیے، اس موقع پر محمد ندیم، یاسر بٹ اور محمد امجد نائب صدور کے عہدہ پر منتخب ہوئے، اجلاس میں سات رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کا بھی چناو عمل میں لایا گیا جس میں ماجد بٹ، تنویر احمد، محمد نعیم، فیض رسول، شوکت علی، مدہت خان اور شہزاد احمد شامل ہیں۔