مزید دیکھیں

مقبول

ن لیگ کی حکومت پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی کھڑی ہے، شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے...

میرپورخاص: ایم کیو ایم رہنماؤں کی شہزاد بھائی کو عمرے کی مبارکباد

میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)...

وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے امریکا روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہوگئے

وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں ایک رات قیام کریں گے،وزیر اعظم 23 ستمبر کی شام کو لندن سے امریکا روانہ ہو جائیں گے،وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، شہباز شریف کے ہمراہ خواجہ آصف، احسن اقبال، وزیراعظم اسسٹنٹ برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی نیویارک پہنچ رہے ہیں۔وزیراعظم کی امریکا میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کا امکان ہے۔وزیراعظم کے وفد میں جوائنٹ سیکرٹری سمیراحمد سید ودیگرسینئر افسر بھی شامل ہیں وزیراعظم اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب کریں گے وزیراعظم شہباز شریف دیگر ممالک کی اعلیٰ شخصیات سمیت اعلیٰ عہدے داروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا میں بنگلہ دیش کے عبوری وزیراعظم سے ملاقات ہو گی،وزیراعظم کی دورہ امریکہ کے دوران بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائرز محمد یونس اورمالدیپ کے صدر محمد معیزوسے ملاقات طے پاگئی ہے پاکستان اور بنگلہ دیش حکمرانوں کی نیویارک میں پہلی ملاقات ہوگی ،وزیراعظم 27ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا 6بجے ا قوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم کاجنرل اسمبلی سے کلیدی خطاب چیدہ چیدہ نکات پر مشتمل ہوگا ،وزیراعظم خطاب میں پاکستان کودرپیش اقتصادی مسائل ودیگرمشکلات پر بات کریں گے ،وزیراعظم خطاب میں افغان مہاجرین ،سیلاب کے دوران کئے گئے عالمی وعدوں پربات کریں گے،وزیراعظم خطاب میں مقبوضہ کشمیر سمیت مسئلہ فلسطین وغزہ پرجاری اسرائیلی جارحیت پر بات کریں گے ،

وزیراعظم نیویارک آمد کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کریں گے ،وزیراعظم27ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد براستہ لندن 29ستمبر کو واپس پاکستان پہنچیں گے

پانچ پانچ ہزار دیہاڑی پر مہاجر کیمپوں میں جلسے کیلئے لوگ لائے جا رہے،انکشاف

پی ٹی آئی لاہور جلسہ کا وقت شروع،خالی کرسیاں،قیادت نہ پہنچی

لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

تحریک فتنہ فساد کا جلسہ،سب راستے کھلے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan