پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ سے بھری دو گاڑیاں پکڑ لیں، ملزمان گرفتار
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/01/aslih.jpg)
پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ سے بھری دو گاڑیاں پکڑ لیں، ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری دو گاڑیاں پکڑی گئیں، اسلحہ مختلف شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں صدر ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری دونوں گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان گرفتار بھی ہوئے، گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ گاڑیوں سے 36پستول، 3کلاشنکوف اور ایک رائفل برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑیوں سے بڑی تعداد میں دھماکاخیز مواد اور میگزین بھی شامل ہے، اسلحہ مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ اس اہم کارروائی سے ملک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑیوں ٹویوٹا ویگواورکارکو بھی قبضہ میں لے لیا۔گرفتار ملزمان جان صابر خان اور عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین کی زیر نگرانی چونترہ پولیس کی بڑی کاروائی۔
اسلحہ سے بھری دو گاڑیاں قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گاڑیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔
(1/3)@ahsanpsp @Rporwp @OfficialDPRPP @PunjabPoliceCPO pic.twitter.com/eJyHrRhSFp— Rawalpindi Police (@RwpPolice) January 30, 2020
ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسلحہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا تھا، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ایس پی صدر اور چونترہ پولیس کو شاباش دی.
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تحقیقات کی جائیں گی کہ وہ اسلحہ کو کہاں منتقل کر رہے تھے،