تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی میں پولیس اہلکاروں نے مبینہ زیادتی کرتے ہوئے بیوہ خاتون کی زمین پر قبضہ کرانے کی کوشش کی
تھانہ صدر پتوکی کی حدود چک نمبر 7 میں رات کے وقت نامعلوم پولیس اہلکار مبینہ طور پر ایک بیوہ خاتون کی زمین پر دوسری پارٹی کو قبضہ دلوانے کے لیے پہنچ گئے
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مذکورہ زمین کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور اسٹے آرڈر بھی موجود ہے تاہم اس کے باوجود پولیس نے زبردستی قبضہ کرانے کی کوشش کی ہے
خاتون نے الزام لگایا کہ مزاحمت پر پولیس اہلکاروں نے اس کے کپڑے بھی پھاڑ دییے
علاقہ مکینوں نے اس کارروائی کو غیر قانونی اور ظلم قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ بیوہ عورت کے ساتھ ایسا سلوک کھلی ناانصافی اور قانون کی سخت ترین خلاف ورزی ہے
علاقہ کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیر جانب دارانہ انکوائری کرائی جائے اور متاثرہ خواتین کو انصاف فراہم کیا جائے