ملتان: حلقہ این اے 148 ضمنی انتخابات،پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

سید علی قاسم گیلانی 78270 ووٹ لے کر آگے ہیں
0
191
vote

ملتان: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا۔

تمام حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی 83250ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تیمور الطاف ملک 51572 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا این اے 148 ملتان کے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 7 امیدواروں نے انتخاب میں حصہ لیا ،حلقے میں 4 لاکھ 44 ہزار 231 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 624 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 607 ہے۔

اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے لیے حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، خواتین اور مرد ووٹرز کے لیے 72، 72 پولنگ اسٹیشن مختص کیے گئے جبکہ 131 پولنگ اسٹیشن مشترکہ ہیں 275 پولنگ اسٹیشن میں 933 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، ان میں مرد ووٹرز کے لیے 485 جبکہ خواتین کے لیے 448 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ضمنی الیکشن کے لیے 2248 پولنگ اسٹاف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، ان میں 275 پریذائیڈنگ افسران، 933 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ اور 933 ہی پولنگ افسران شامل ہیں،الیکشن کمیشن نے ان پولنگ سٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا ہے جبکہ 3 ہزار800 پولیس افسر اور اہلکاروں نے سیکیورٹی فرائض انجام دئیے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی تعینات رہے –

آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات

8 فروری کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمورالطاف ملک کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی، یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹر بننے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔

Leave a reply