صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ عقیدے پر مبنی ہیں۔صدرِ مملکت نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا باہمی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے سرمایہ کار دوست ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

صدر نے مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

سیالکوٹ: سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کی 22ویں برسی پر دعائیہ تقریب، شہید ججز کو خراجِ عقیدت

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

Shares: