اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے امریکی کانگریس ارکان کے صدر جوبائیڈن کو لکھے گئےخط پر ردعمل دیا ہے-
باغی ٹی وی : ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ امریکی ارکان کانگریس کا صدربائیڈن کو خط "حقیقی آزادی” بیانیےکے تابوت میں ایک اورکیل ہے، امریکی ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے داخلی معاملات میں واضح مداخلت ہے، عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی مسلسل غیر ملکی مداخلت کو دعوت دے رہی ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ دوسرے ملک کے سیاسی وقانونی معاملات میں مداخلت بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے، خط پاکستان کے سیاسی نظام اور عدلیہ کی خود مختاری کو چیلنج کرتا ہے، خط خطرناک مثال بھی قائم کرتا ہےکہ کوئی ملک مداخلت کو جائز سمجھنےلگے تحر یک انصاف کی امریکا میں پاکستان کے خلاف لابنگ کی کوششیں بھی قابل مذمت ہیں، یہ وہی سیاسی جماعت ہے جو ماضی میں "امر یکی مداخلت” پر بیانیہ بنا کر سیاست کرتی رہی، تحریک انصاف کا اب خود ایسی مداخلت کا سہارا لینا دہرا معیار ہے۔