پی ٹی آئی مذاکراتی نمائندے سے بات چیت کیلیے رانا ثناء اللہ تیار

0
91
pti

تحریک انصاف سے مذاکرات کے لئے حکومت نے ن لیگی رہنما،مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کو ٹاسک دے دیا، رانا ثناء اللہ عمران خان کے مقرر کردہ مذاکراتی نمائندے محمود اچکزئی کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں،

روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی انصار عباسی کی خبر کے مطابق حکومت تحریک انصاف کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لئے تیار ہے، حکومت کی طرف سے رانا ثناء اللہ کی ذمہ داری لگائی گئی ہے تا ہم حکومت چاہتی ہے کہ مذاکرات براہ راست ہوں،بالواسطہ مذاکرات کا فائدہ نہیں ہو گا، رانا ثناء اللہ محمود اچکزئی سے رابطے میں بھی ہیں

اگر پی ٹی آئی کو لگتا ہے کہ اس کے حامی اور ووٹرز پی ٹی آئی کے نون لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات کی حمایت نہیں کریں گے تو ایسی صورت میں ن لیگ نے مبینہ طور پر اچکزئی کے توسط سے پی ٹی آئی کو براہِ راست لیکن پس پردہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے،ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اچکزئی کو کہا گیا ہے کہ وہ براہ راست مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کریں جس کیلئے تحریک انصاف کو مذاکرات کیلئے کمیٹی نامزد کرنا چاہیے جو پس پردہ بات چیت کر سکے۔

محمود اچکزئی کو عمران خان اور پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا تاکہ ملک میں ’’سیاسی استحکام‘‘ لایا جا سکے، پارٹی کا ’’چوری شدہ‘‘ مینڈیٹ واپس لیا جا سکے اور پارٹی کے قید کارکنوں کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے

بیرسٹر گوہر علی خان نے چند ماہ قبل میڈیا کو بتایا تھا کہ انہوں نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو باور کرایا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ضروری ہے جس کے بعد عمران خان نے اس کی منظوری دے دی تھی۔ تاہم یہ کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں شامل تین جماعتوں سے براہ راست مذاکرات نہیں کرے گی،پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی کو حکومتی جماعتوں سے بات چیت کا مینڈیٹ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پی کے میپ کے چیئرمین کو مینڈیٹ دینے کے بعد عمران خان نے ایک سے زائد مرتبہ میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ اچکزئی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے تاہم ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان یا پی ٹی آئی سے بات کی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی۔ عمران خان کے برعکس، محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے حق میں ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سیاست پر بات چیت کے مخالف ہیں۔

عمران خان کے سیل کا دورہ کیا جائے تو وہاں سے کوکین ملے گی،حنیف عباسی

190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

اڈیالہ جیل میں الیکشن کرائے جائیں، وہاں بھی عمران کو شکست ہو گی،بیرسٹر عقیل ملک

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

Leave a reply