حکومتی اجلاس: پی ٹی آئی سےمذاکرات کےفائنل راؤنڈ کی حکمت عملی طے

0
111

وزیراعظم کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ختم،اجلاس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے فائنل راؤنڈ کی حکمت عملی طے کی گئی۔

باغی ٹی وی: ماڈل ٹاؤن لاہور میں تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اجلاس میں عطا تارڑ، ایاز صادق اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی اجلاس میں منگل کوہونے والے مذاکرات پر مشاورت کی گئی-

حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی مشاورت ہوئی وزیراعظم کو اجلاس میں پی ٹی آئی سے مذاکرت پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ حکومتی ٹیم نے آئین کے اندر رہتے ہوئے مثبت تجاویز دیں اور فائنل راؤنڈ میں بھی یہی حکمت عملی اپنائیں گے۔

اجلاس میں ممکنہ انتخابات کی تیاریوں، حلقوں کے مسائل پر غور کیا گیا اور الیکشن اور پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں معاشی اور سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

کراچی کی آبادی میں مزید اضافہ

ن لیگی رہنماؤں نے تجویز دی کہ انتخابات سے قبل عوام کو بھرپور ریلیف دیا جائے، الیکشن سےقبل حلقوں کےمسائل حل کرنا ضروری ہیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، عوام کوجلدریلیف کی خوشخبری دیں گے۔

Leave a reply