قرضے عیاشی کیلئے نہیں لے رہے،پچھلوں کے قرض ہم دے رہے ہیں،بجٹ عوامی ہے، حفیظ شیخ

0
43

قرضے عیاشی کیلئے نہیں لے رہے،پچھلوں کے قرض ہم دے رہے ہیں،بجٹ عوامی ہے، حفیظ شیخ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا گیا،9ماہ میں حکومت نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت اقتدار میں آئی تو قرضوں کابوجھ تھا،رواں سال 2ہزار 700ارب روپے قرضوں پر سود ادا کیا ہم نے کوشش کی کہ اپنے اخراجات کو سختی سےروکیں، حکومت نےکسی بھی ادارے کو ضمنی گرانٹ نہیں دی ،پی ٹی آئی کو 5ہزار ارب روپے قرضوں کی مد میں واپس کرنے پڑے ہیں،

مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت آیا کہ ہمارے ڈالرز ختم ہوگئے تھے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20ارب ڈالر 3ارب ڈالر تک لائے،نان ٹیکس ریونیو کا ٹارگٹ 1100ارب روپے تھا،ہم نے نان ٹیکس ریونیوٹارگٹ 1600ارب روپے حاصل کیے، کورونا نےساری دنیامیں تہلکہ مچادیا،موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھائی ،معیشت میں استحکام کی بلوم برگ نے بھی تعریف کی ،کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا ،بدقسمتی سے کورونا وائرس سے ہزاروں لوگ متاثر ہورہے ہیں، کورونا وائرس کے قدرتی اثرات ہم پر بھی آئے،کوروناسے معیشت کو 3ہزار ارب روپے کا نقصان ہوگا،ایف بی آر کی ٹیکس وصولی بھی کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئی،ایف بی آر کی وصولی بھی بمشکل 3900ارب روپے تک پہنچی ،

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ہر ماہ ریونیو کتنی حد تک گرااس کے شواہد پیش کرسکتے ہیں،کورونا سے دکانیں ، صنعتیں اور ٹرانسپورٹ بند ہوئیں،لاک ڈاؤن سے بے روزگاری بڑھی اور غربت میں اضافہ ہوا،کورونا سے نمٹنے کے لیے 1200ارب روپے کا پیکج دیا گیا، حکومت نے مشکل حالات میں ایک کروڑ 60لاکھ لوگوں تک نقد رقم پہنچانے کا فیصلہ کیا،280ار بروپے کی گندم خریدی گئی زرعی شعبے کے لیے 50ارب روپے دیئے گئے،6لاکھ بزنس انٹرپرائزز کو فائدہ پہنچایا گیا،

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کے یوٹیلیٹی بلز کو بھی 6ماہ کے لیے موخر کیا گیا،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتی کم ہوئی قرض نہ دینا ہوتا تو احساس پروگرام کے لیے 3ہزارارب روپے مختص کرتے،ہم قرض عیاشی کے لیے نہیں لے رہے،ہم قرض ماضی کے قرضوں سے نمٹنے کے لیے لے رہے ہیں،ماضی کے قرض واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ہم نے مشکلات کے باوجود نئے ٹیکس نہیں لگائے، عوام کے لیے یہ ریلیف والا بجٹ ہے بجٹ ریلیف والا ہے کیونکہ اس میں ٹیکس بہت کم کیے گئے ،ہم نے200کے قریب ٹیرف لائنز ڈیوٹی کم کی ،ایک ہزار600سے زائداشیا پر ڈیوٹی ختم کی گئی،کئی شعبوں کو بہت زیادہ مراعات دی جارہی ہیں،

Leave a reply