وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا سوئس ہم منصب اگنازیو کیسس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔
باغی ٹی وی کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے مفاد میں تحمل سے کام لینے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسحٰق ڈار نے بھارت کے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا، جس میں بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے یکطرفہ فیصلے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا، جو بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے حقائق کو سامنے لانے کے لیے ایک آزاد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔اس موقع پر سوئس وزیر خارجہ نے امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور تحقیقات کی تجویز کی توثیق کی۔انہوں نے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے مناسب طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں یونانی وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کے لیے پاکستان کی تجویز کو سراہا ۔
سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق اسحٰق ڈار نے ہم منصب کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات، گمراہ کن میڈیا مہم اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو یکسر مسترد کرتا ہے، جن سے علاقائی امن و سلامتی اور استحکام شدید خطرات سے دوچار ہو گئے ہیں۔نائب وزیراعظم نے بھارت کی طرف سے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی۔
اسحٰق ڈار نے خود مختاری اور قومی مفادات یقینی بناتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے حقائق معلوم کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کو دہرایا۔یونان کے وزیر خارجہ نے کشیدگی میں اضافے سے بچنے اور امن و استحکام کے لیے صبر و تحمل کی اہمیت پر زور دیا۔جارج گیراپیٹرائٹس نے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کیلئے پاکستان کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سمیت خصوصاً کثیر ملکی فورمز میں بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال کے بارے میں قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔
اے آئی کا استعمال ،فرانسی چینل نے بھارتی حکومت کو بےنقاب کر دیا
وفاقی وزیر مصطفی کمال کی سندھ کی وزیر صحت سے ملاقات
رانا ثنا اللہ کی مودی کو وارننگ ، ابدالی میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے
پاکستان میں آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی
غیر قنونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ، مزید 1,296 افراد روانہ