راولپنڈی کینٹ بورڑ ، جے یو آئی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کینٹ بورڑ انتخابات سے متعلق پی ڈی ایم کے زیراہتمام مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام ف کا مشاورتی کنونشن منعقد ہوا

کنونشن میں مسلم لیگ ن کے کینٹ بورڑ امیدواروں سمیت بڑی تعداد میں کارکن شریک ہوئے، جمیعت علماء اسلام کا راولپنڈی کینٹ بورڑ میں کوئی امیدوار میدان میں نہیں جمیعت علماء اسلام ف نے مسلم لیگ ن کی غیر مشروظ حمایت کردی ہے مسلم لیگ ن نے راولپنڈی کینٹ بورڑ کے تمام وارڑز میں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں

جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی امیر رہنما ڈاکٹر ضیاء الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے ہر انتخابی عمل کو اسٹیبلشمنٹ کے کردار سے صاف دیکھنا چاہتے ہیں جمیعت علماء اسلام نے مرکزی سطح پر مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا ہے جمیعت علماء اسلام ف اپنے پرچم کے ساتھ مسلم لیگ ن کیلئے انتخابی مہم چلائے گی ہم عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے

کینٹ بورڈ انتخابات پی ڈی ایم کے کنونشن سے مئیر راولپنڈی سردار نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 ستمبر کو الیکشن جیتیں گے.عمران خان سے نجات حاصل کریں.جے یو آئی سے مل کر جدو جہد کریں گے.

Shares: