توشہ خانہ کیس:رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کوسماعت کیلئے مقررکرے،اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
باغی ٹی وی : چیف جسٹس عامرفاروق کی جانب سے جاری 27 جولائی کی سماعت کے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کیلئے مقرر کرے،حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے جج کو متعصب قرار دے کر کیس منتقل کرنے کی استدعا کی، ٹرائل کورٹ کے جج سے منسوب فیس بُک پوسٹیں عدالت کو دکھائیں اور بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے فیس بُک پوسٹوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔
بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ پاک چین تعاون کا مظہر ہے،وزیراعظم
حکمنامے میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس فیس بُک پوسٹوں کا معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیجے، ایف آئی اے تحقیق کر کے آئندہ تاریخِ سماعت سے پہلے اپنی رپورٹ جمع کرائے، الیکشن کمیشن بھی اس معاملے پر آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کرے کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق یہ عدالتی کارروائی کا دوسرا راؤنڈ ہےاسلام آباد ہائیکورٹ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پہلے منظورکرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو دوبارہ درخواست پر فیصلے کا حکم دے چکی ہے۔
برصغیر کے لیجنڈ پلے بیک گلوکارمحمد رفیع
واضح رہے کہ 27 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیے جانے کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین کی اپیل پر سماعت عظمیٰ کا فیصلہ آنے تک ملتوی کر دی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل پر فیصلے تک ٹرائل روکنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل شروع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عدالت میں ہماری 4 مختلف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر ہیں اور سپریم کورٹ نے چاروں اپیلوں پر اکٹھے فیصلہ کرنے کا کہا ہے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا تھا کہ وہ آرڈر آ جائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں۔ ایک تو جج صاحب کی کسی فیس بُک پوسٹ کا ایشو ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمپلینٹ کی بنیاد پر پہلےسائبرکرائم ونگ دیکھےگا اس کے بعد سائبر کرائم ونگ آگے تحقیقات کرے گا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ کل تک میرے پاس ایسا کچھ نہیں آیا۔ فیس بک پوسٹ پر ٹرائل کورٹ کے جج کا کیا موقف ہے؟
باجوڑ خودکش دھماکہ، مزید 3 زخمی دم توڑگئے
وکیل خواجہ حارث نے کہا تھاکہ جج صاحب نے کہا فیس بک اکاؤنٹ میرا ہے لیکن پوسٹس میری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی ایف آئی اے کو لکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ میں تحریری درخواست دیدی ہے تاہم جج صاحب نے اپنے تحریری حکمنامہ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا۔
بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ٹرائل کورٹ میں جو معاملہ ہوا وہ وہیں پر ختم ہو چکا صلح صفائی ہو گئی تھی جب کہ خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے ٹرائل جج سے معذرت بھی کی تھی چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میرے پاس تو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر جج ہمایوں دلاور کی طرف سے کچھ نہیں آیا، ایسا کرتے ہیں کہ تمام درخواستوں کو اکٹھا کر کے سن لیتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاتھا کہ ہم چاہتے ہیں قانون کے مطابق درخواستوں کو سن کر فیصلہ کیا جائے اور جو ایک شک پیدا ہوا ہے اسے سن کر فیصلہ کرلیا جائے۔
دریائےسندھ میں خورہ خیل کے مقام پر 4 سگے بہن بھائی ڈوب گئے
چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا تھا کہ کیا سپریم کورٹ کا آرڈر آج آنے کا امکان ہے؟ ڈائریکشنز دی گئی ہوں تو ہائیکورٹ کو بھی آفیشلی آرڈر بھیجا جاتا ہے سپریم کورٹ نے تمام کیسز یکجا کر کے سننے کا کہہ دیا پھر تو ٹھیک ہے، اگر سپریم کورٹ نے نہیں کہا تو پھر میں یکجا کرنے کا آرڈر کر دوں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے تو کہا ہے کہ آج پیش نہ ہوئے تو نا قابل ضمانت وارنٹ جاری ہو جائیں گے۔ وہ تو ہمیں ہر تاریخ پر کہتے ہیں کہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دینگے۔ اس معاملے کو بھی دیکھ لیں اور کچھ آبزرو کر دیں۔
چیف جسٹس نے کہا تھا کہ امید ہے کہ سب کچھ اچھے طریقے سے ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کے آرڈر کا انتظار کر لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آرڈر کو آنے دیں تب ہی کوئی فیصلہ کریں گے جس کے بعد انہوں نے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کر دی اور فریقین کے وکلا کو ہدایت کہ کہ آج ڈویژن بینچ کے بعد ڈیڑھ دو بجے تک آپ پتہ کرلیں۔