سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے نسک پلیٹ فارم پر مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریاض الجنہ کے پرمٹ کے لیے نیا آپشن متعارف کرایا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے ایسے زائرین جو مسجد کی حدود میں ہوتے ہوئے نسک یا توکلنا پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض الجنہ کے لیے پرمٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں مزید سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ زیارت کے لیے اپائنٹمنٹ نہ ملنے پر ویٹ لسٹ آپشن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔قبل ازیں نسک پلیٹ فارم کے ذریعے فوری پرمٹ حاصل کرنے کا آغاز کیا گیا تھا تاہم اب اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ’ویٹنگ‘ کا آپشن بڑھا دیا گیا ہے۔ویٹنگ کا آپشن منتخب کرنے سے یہ ہوگا کہ سسٹم میں جیسے ہی سلاٹ دستیاب ہوگا ویٹنگ لسٹ میں رجسٹر زائر کو پرمٹ جاری کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں روضہ الشریفہ ( ریاض الجنہ) کی زیارت کیلیے ایک سال کی پابندی مشروط طورپر ختم کردی گئی تھی۔مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرب و جوار میں موجود افراد جتنی بار چاہیں 20 منٹ میں زیارت کے لیے نسک یا توکلنا ایپ سے اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔وزارت حج وعمرہ نے زیارت کیلیے جو شرط عائد کی ہے اس کے مطابق زائرکا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہونا ضروری ہے۔نسک اور توکلنا پورٹل پر دوبارہ زیارت پرمٹ حاصل کرنے کیلیے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے ذریعے وہ افراد جو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہیں وہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
اسٹاک ایکسچینج مندی، سرمایہ کاروں کے 31 ارب ڈوب گئے
کراچی آنے والی امریکی خاتون نفسیاتی ، پولیس نے تحویل میں لے لیا
پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت
پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت