مزید دیکھیں

مقبول

صدر زیلنسکی نے روسی صدر پر حملے کی تردید کر دی

کیف: یوکرین نے روس کے صدر پیوٹن پر حملہ کرنے کی تردید کردی۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدرولا دیمیرزیلنسکی نےفن لینڈ کے دورے کے دوران پریس کانفرنس میں کہا کہ روس کے صدر پیوٹن پرحملہ یوکرین نے نہیں کیا ہمارے پاس اتنے ہتھیارنہیں ہیں ہم اپنی سرزمین پر اپنےلوگوں اور علاقے کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں کیف ماسکو کو نشانہ نہیں بنا رہا اور نہ ہی کریملن پر حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے کریملن پر حملہ روس کے انتہائی ردعمل کا سبب بن سکتا ہے۔

چینی وزیرخارجہ جمعے کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

انہوں نے کہا کہ روس کے پاس جنگ جاری رکھنے کے لیے مزید کوئی جواز نہیں، حالیہ حملہ واضح طور پر روس کی یوکرین میں بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملے کی تیاری ہےانہوں نے نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے ایک بار پھر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم پہلے ہی نیٹو کے رکن ہیں اور درحقیقت ہم مشترکہ دفاع کی خاطر تعاون کر رہے ہیں‘۔

روس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش میں صدارتی محل کو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے مئیر نے بغیر اجازت لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

صدارتی محل کریملین پر ڈرون حملہ، یوکرین نے لاتعلقی کا اظہار کردیا

https://twitter.com/spectatorindex/status/1653736246370512896?s=20
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں کریملن کے اوپر دھویں کے بادل دیکھے گئے کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات کریملن کی طرف آنے والے یوکرین کے دو ڈرون مار گرائے گئے، یوکرین کا ڈرون حملہ صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش ہے۔

کریملن نے کہا کہ اس نے اس حملے کو "منصوبہ بندی دہشت گردی کی کارروائی” سمجھا اور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھا،پیوٹن زخمی نہیں ہوئے اور کریملن کی عمارتوں کو کوئی مادی نقصان نہیں پہنچا، پیوٹن نے اپنا شیڈول تبدیل نہیں کیا ہے اور وہ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

امریکا میں شرح سود میں مزید اضافے کے بعد 16 سال کی بلند ترین سطح …