سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی لندن میں بائیں ٹانگ کی سرجری

0
76
sarfaraz nawz

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی لندن میں بائیں ٹانگ کی سرجری ہو ئی ہے

سرفراز نواز کی بائیں ٹانگ کی سرجری لندن کے کوئین میری ہسپتال میں ہوئی، سرفراز نواز کو چلنے میں مشکلات کا سامنا تھا اسلئے انہیں نے اپنی ٹانگ کی سرجری کروائی، اس سے قبل وہ اپنی دائیں ٹانگ کی سرجری بھی کروا چکے ہیں، سرفراز نواز کی دائیں ٹانگ کی سرجری گزشتہ برس ماہ فروری میں ہوئی تھی.

سرفراز نواز پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے وابستہ ایک معروف کھلاڑی رہے ہیں۔انھوں نے 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ 45 ایک روزہ بین الاقوامی ایک روزہ میچز بھی کھیلے،سرفراز نواز نے ہندوستان اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی ٹیسٹ سیریز کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔ 1969ء اور 1984ء کے درمیان وہ کرکٹ کے میدانوں پر وہ اپنی ریورس سوئنگ کے ذریعے مخالف بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچاتے رہے ،سرفراز نواز کو ریورس سوئنگ کے ابتدائی ایکسپرٹ میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے.

Leave a reply