سپریم کورٹ کا زیر تعمیر شاپنگ مال کمشنر کراچی کو تحویل میں لینے کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری،رائل پارک ریزیڈنسی کے الاٹیز کی درخواست پر سماعت ہوئی
کمشنر کراچی عدالت میں پیش ہوئے، کمشنر کراچی نے عدالت میں کہا کہ تین ٹاور گرادیئے ہیں مزید 2 ٹاور بھی گرائیں گے، عدالت میں رپورٹ جمع کرادیں گے،
بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ رائل پارک الاٹیز کو ابھی تک رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی، 141کروڑ روپے کی رقم الاٹیز کو ادا کرنی ہے،ایک بلڈر لندن میں اور ایک بلڈر دبئی میں مقیم ہے پیسے کیسے لیں؟ بلڈرز نے 40 سے 50 کروڑ زمین پر لگادیئے ہیں ،بلڈرز80سے 90 کروڑ جیب میں لیکر گھوم رہے ہیں، بلڈر کا دوسرا پراجیکٹ کریک سائٹ شاپنگ مال کے نام سے فیز 8 میں زیر تعمیر ہے،
عدالت نے بلڈرز کا زیر تعمیر شاپنگ مال کمشنر کراچی کو تحویل میں لینے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جب تک بلڈرز الاٹیز کی رقم واپسی نہ کریں پراجیکٹ پر کوئی کام نہیں ہونا چاہئے،عدالت نے رائل پارک سے دونوں ٹاور اور ملبہ ایک ماہ میں اٹھانے کا حکم دے دیا