ایس سی او اجلاس،پاکستان کی مہمان نوازی اور فراخدلی پر مشکور،بھارتی وزیر خارجہ واپس روانہ

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت واپس روانہ ہو گئے ہیں

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی، پاکستان سے روانہ ہوتے وقت بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایکس پر پوسٹ کی ہے اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے، جے شنکر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے بہترین میزبانی کی،وزیر اعظم شہبا زشریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پاکستان کی مہمان نوازی اور فراخدلی پر مشکور ہوں، اس پیغام کے ساتھ جے شنکر نے اپنی بھارت واپسی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں،بھارتی وزیر خارجہ کو خصوصی طیارہ لینے لئے آج بھارت سے اسلام آباد آیا تھا

ایس سی او اجلاس، وزیراعظم کا ظہرانہ، بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات
دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات بھارت کی درخواست پر ہوئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی و بھارتی ہم منصب کے مابین ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کے موقع پر ہوئی، اس ظہرانے میں بھارتی و پاکستانی وزرا خارجہ ایک ساتھ بیٹھے ، وزیراعظم شہباز شریف نے تمام مہمانوں کے اعزاز میں ایس سی او اجلاس کے اختتام پر ظہرانہ دیا ہے، ظہرانے کے موقع پر جے شنکر اور اسحاق ڈار کی ملاقات اور بات چیت ہوئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کواکٹھا بٹھانے کیلئے سٹنگ اریجمنٹ تبدیل کیا گیا،اس ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی اس کی تفصیل ابھی تک سامنے نہیں آئی تاہم بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واپس روانہ ہو چکے ہیں.

واضح رہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آئے، انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی، سربراہی اجلاس میں شریک ہوئے اور خطاب کیا، بھارتی سفارتخانے میں مارننگ واک کی،پودا لگایا تا ہم حکومتی سطح پر پاک بھارت کوئی ملاقات نہ ہوئی،ایس سی او سربراہی اجلاس سے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم لوگ مشکل وقت میں مل رہے ہیں، جب دو بڑے تنازعات چل رہے ہیں۔کورونا کی وبا نے ترقی پذیر دنیا کو تباہ کر دیا ہے۔ایس سی او کا مقصد باہمی اعتماد، دوستی اور اچھی ہمسائیگی کو مضبوط بنانا ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم تین چیلنجز دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا ہیں،اگر اعتماد کی کمی یا نامناسب تعاون یا اچھے پڑوسیوں کی کمی ہے تو خود احتسابی کی ضرورت ہے، دنیا کثیر قطبیت کی طرف بڑھ رہی ہے،تعاون کا انحصار باہمی احترام پر ہونا چاہئے،ہمارے تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔

ایس سی او اجلاس،اعلامیہ پر دستخط،صدارت روس کے سپرد

ایس سی او اجلاس، رکن ممالک کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات،گفتگو

وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ

ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ کی مارننگ واک کی تصویر وائرل

چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

ایس سی او اجلاس،بھارت بھی پاکستان کی کامیابی پر معترف

ایس سی او اجلاس،معاشی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم

Comments are closed.