سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

0
55

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گمشدگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

باغی ٹی وی: درخواست محمد خان بھٹی کے داماد عمر افتخار بھٹی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے درخواست میں کہا گیا ہےکہ محمد خان بھٹی 6 فروری کو مٹیاری کے قریب سے غائب ہوئے، ان پر تشدد کا اندیشہ ہے، عدالت میں فوری پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی گرفتار

عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور وزارت داخلہ سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ 6 فروری کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پرویز الہیٰ نے بتایا تھا کہ محمد خان بھٹی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ جا رہے تھے، خدشہ ہے کہ محمد خان بھٹی کو ویسے ہی لاپتہ کردیا جائےگا –

پرویزالہی نے کہا کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں،ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے،وزیر اعلی ٰسندھ اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں،یقین ہے وزیر اعلی ٰسندھ ایسے اقدامات کا راستہ روکیں گے-

جبکہ ایس ایس پی مٹیاری کلیم ملک کا کہنا تھا کہ پولیس نے محمد خان بھٹی کو حراست میں نہیں لیا۔

Leave a reply