شاداب خان اور افتخار احمد کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/03/WhatsApp-Image-2023-03-30-at-9.21.57-AM.jpeg)
دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں شاداب خان اور افتخار احمد کو گولڈن ویزا کے اعزاز سے نواز دیا۔
باغی ٹی وی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے علاوہ یو اے ای دوسرا ملک ہے جہاں میں نے بہت زیادہ ٹائم گزارا ہے اور یہاں قیام کے دوران مجھے گھر جیسا احساس ہوتا ہے، گولڈن ویزا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
مڈل آرڈر بیٹرافتخار احمد نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر یو اے ای حکومت کی جانب سے گولڈ ویزا دینے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اللہ کا شکر ہے مجھے اُس ملک کی طرف سے گولڈن ویزا کا اعزاز دیا گیا جسے میں اپنا دوسرا گھر کہتا ہوں۔
Alhamdulillah, I am honoured to receive my GOLDEN VISA from a country which I can call my second home. 🇦🇪 @GDRFADUBAI
Special thanks to Moazzam Qureshi for making this happen 🤝🏼 pic.twitter.com/72aZ0M6OaD
— Iftikhar Ahmad (@IftiAhmed221) March 28, 2023
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے متعدد شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزا‘ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے-
یو اے ای کی جانب سے جن غیر ملکیوں کو گولڈن ویزا جاری کیا گیا وہ کفیل کے بغیر متحدہ عرب امارات میں کاروبار کرسکتے جبکہ تعلیم، رہائش بھی اختیار کرسکتے ہیں گولڈن ویزا حاصل کرنے والے غیرملکیوں کو دبئی کے مقامی شہریوں کے برابر کا درجہ دیا جاتا ہے، جس کے تحت وہ کفیل کے بغیر کسی کے ساتھ کاروباری شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔