کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شہری کو بجلی کا بل 12 لاکھ روپے بھیجنے پر کے الیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری کر دیا-

باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے بجلی کا زائد بل بھیجنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ناظم آباد کے شہری نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بل بھیجا گیا، ہائیڈرنٹ چلانے کے جھوٹے الزام میں 12لاکھ کا بل بھیجا گیا۔

عدالت نے درخواست گزار استفسار کیا کہ تو آپ ہائیڈرنٹس چلاتے ہیں جس پر درخواست گزار نے کہا کہ نہیں جج صاحب میں ایک رہائشی گھر میں رہتا ہوں عدالت نے کہا کہ گھر کی تصاویر ہیں تو دکھائیں جس پر درخواست گزار نے کہا کہ گھر کی تصاویر اس وقت موجود نہیں ہیں، بل ادا نہ کرنے کی صورت میں بجلی بھی منقطع کردی گئی ہے۔

پی آئی اے نے لیز کے واجبات ادا نہ ہونےپر پانچ طیارے گراؤنڈ کر دیئے

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کے الیکٹرک کے آفس سے رجوع کیا ؟جس پر شہری نے بتایا کہ میں کے الیکٹرک کے دفتر گیا، تو انہوں نے بل 12لاکھ سے 8 لاکھ کردیا عدالت نے استفسار کیا کہ آپ ابھی کیا چاہتے ہیں؟ جس پر شہری نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کیس میں اسٹے آرڈر دیا جائے جس پر عدات نے حکم دیا کہ آپ ابھی موجودہ بل ادا کریں۔

عدالت نے کے الیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری کردیئے، اور فریقین سے 20 ستمبر تک تحریری جواب طلب کرلیا، اور سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں نیپرا میں کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں کراچی کے صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیئےکراچی کے صارفین کے لیے مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت میں کراچی کے صنعتی و گھریلو صارفین سیخ پا ہو گئے اور انہوں نے سماعت کے دوران نیپرا اتھارٹی کو قیمتوں میں اضافے پر اپنی شکایات اور پریشانیوں سے آگاہ کیا۔ صارفین نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کو مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سائفر کیس:خصوصی عدالت کی پراسیکیوشن کی سماعت میں وقفے کی استدعا مسترد

دوران سماعت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھی کراچی کے بجلی صارفین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک سب سےمہنگی بجلی بناتا ہےحقیقت میں کےالیکٹرک کا لائسنس کینسل ہونا چاہیے تھاکے الیکٹرک نے اربوں کی انویسٹمنٹ کا کہا، اب تک کے الیکٹرک نے سرمایہ کاری نہیں کی۔ کیسے لائسنس آگے دیا گیا الزام عائد کیا کہ بجلی چوری میں براہ راست کے الیکٹرک ملوث ہے۔ لائن لاسز نقصانات اور بہت کچھ وصولیاں صارفین سے ہو رہی ہیں۔ کے الیکٹرک مافیا کا ساتھ دے رہی ہے، مجرمانہ کارروائی میں ملوث ہے۔ کے الیکٹرک کے ایفیشنٹ پلانٹ نہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی،لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری

Shares: