ٹی ٹوئنٹی فائنل،بھارت جیت گیا،بنا دوسری بار چیمپئن

بھارت کا جنوبی افریقہ کو 177 رنز کا ہدف
0
148
india south

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین فائنل آج کھیلا گیا،بھارت فائنل میچ جیت گیا،
بھارت نے 177 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 169 رنز بنائے،20 اوور میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 169 رنز بنا سکی،بھارت نے جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دی.جنوبی افریقہ نے جیتا ہوا میچ آخری پانچ اووروں میں آسانی سے ہرا دیا.

بھارت کے 177 رنز کے ہدف میں جنوبی افریقا کی اننگز شروع ہوئی تو پہلی دو وکٹیں 12 رنز پر گر گئیں،کوئنٹن ڈی کک اور ٹرسٹن ٹبس نے تیسری وکٹ پر 58 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم ٹرسٹن ٹبس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ 106 رنز پر گر گئی,ڈی کوک 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کلاسن نے کلاسن نے 23 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔فائنل میچ میں کلاس نے ایک اوور میں 24 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا،کلاسن 52 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،کلاس نے 27 گیندیں کھیلیں،پانچ چھکے، دو چوکے مارے، ،آخری اوور میں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے تاہم ہاردک پانڈیا کی گیند پر سوریا کمار یادیو نے ملر کا باؤنڈری پر شاندار کیچ لیا۔ اگلی گیند پر 4 رنز بنے پھر تیسری پر ایک رن بن سکا، چوتھی گیند پر بھی ایک رن آیا، اگلی وائیڈ بال ہوئی جس کے بعد پانچویں گیند پر ربادا کیچ آؤٹ ہوگئے اور بھارت سنسنی خیز مقابلے بعد دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بن گیا.

قبل ازیں فائنل میچ میں بھارت نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا،بھارتی ٹیم نے ابتدائی دو اوورز میں 23 رنز بنائے، ویرات کوہلی اور اکشر پٹیل کے درمیان 54 گیندوں پر 72 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے بھارت کی فائٹنگ ٹوٹل کی جانب پیش قدمی کو یقینی بنایا،اکشر پٹیل 106 کے مجموعے پر 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چھکے اور ایک چوکا لگایا،شیوم ڈوبے کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت کے دوران کے ساتھ اپنی نصف سنچری مکمل کی، ویرات کوہلی 19ویں اوور میں 76 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے،آخری اوور میں 27 رنز کی اننگز کھیلنے والے شیوم ڈوبے اور 2 رنز بنانے والے رویندرا جاڈیجا آؤٹ ہوئے،

بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

قبل ازیں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا،اس موقع پر روہت شرما کا کہنا تھاکہ بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ جنوبی افریقا اور ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی، ہر کھلاڑی کو اپنے کردار کو سمجھ کر کھیلنے کی ضرورت ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کی تیسری وکٹ 34 رنز پر گری، سوریا کمار یادیو نے4گیندوں میں پرسکور بنائے اور آؤٹ ہو گئے۔اکشر پٹیل جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر ڈی کوک کی تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گِر ی،ریشاب پینٹ 2 گیندوں پر بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہو گئے،روہت شرما دوسرے اوور میں ہی آؤٹ ہوگئے،روہت شرما نے 5 گیندوں پر 9رنز بنائے،

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،ویرات کوہلی 59 گیندوں پر 76 رنز بنا کر آؤٹ
جنوبی افریقہ کے خلاف ویرات کوہلی نے48 گیندو ں پر 50 کی ہے،ویرات کوہلی اوپنر آئے تھے،ویرات کوہلی 76 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، ویرات کوہلی نے 59 گیندوں‌پر 76 رنز بنائے،

بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیمیں ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہیں اور کوئی میچ بھی نہیں ہاریں،

Leave a reply