سندھ :بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیر تعلیم سردار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری تعلیم زاہد عباسی، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے،وزیر تعلیم سردار شاہ کی وزیراعلیٰ سندھ کو بارشوں سے متاثر اسکول عمارتوں کے حوالے بریفگ دی جس کے مطابق سندھ میں سنہ 2022ء میں 40978 اسکولوں میں سے 19808 اسکول بری طرح متاثر ہوئے،متاثر 19808 اسکولوں میں 7503 مکمل تباہ ہوئے اور 12305 جزوی طور پر متاثر ہوئے، تباہ شدہ اسکولوں میں 2.233 ملین بچے زیر تعلیم ہیں.اس موقع پر وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ جو اسکول مکمل تباہ ہوئے ہیں وہ دوبارہ تعمیر کروائیں،بچوں کی تعلیم کسی صورت متاثر نہیں ہونی چاہی.

سوزوکی بولان کا پاکستان میں سفر اختتام

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ سندھ میں 2608 الیمینٹری اسکولوں میں 1192 تباہ ہوئے،1192 تباہ الیمینٹری اسکولوں میں 338 مکمل تباہ اور 854 جزوی تباہ ہوئے،سندھ میں 1654 سیکنڈری اور 491 ہائیر سیکنڈری اسکول ہیں
928 سیکنڈری اور 278 ہائیر سینڈری اسکول بارشوں میں تباہ ہوگئے،صوبے کے 23 اضلاع میں 538 تباہ اسکولوں کی تعمیر اے ڈی پی پروگرام کے تحت جاری ہے.چین کی گرانٹ کے تحت 100 اسکولوں کی تعمیر کی اسکیم منظوری کے آخری مرحلے میں ہے.100 اسکولوں میں 20 حیدرآباد، 29 خیرپور، 29 لاڑکانو اور 22 سکھر ڈویژن میں شامل ہیں.

Comments are closed.