قصور
بیٹیاں ہوتی ہیں پرائی لیکن بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے یہ کہاوت کسی نے ایسے ہی نہیں کہہ دی ظالم شوہر نے چوتھی شادی کے چکر میں بیوی کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا
قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں ظالم شوہر کی دستان ظلم رقم ہو گئی

تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھارا کے رہائشی آصف نے چوتھی شادی کے چکر میں تیسری بیوی کو بھی طلاق دے دی اور مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا اور سامان گھرسے باہر پھینک دیا جبکہ ظالم شوہر آصف نے اپنی بیوی کو بجلی کی تاریں لگائیں آئے روز اپنی بیوی کو گھر سے نکال دیتا معصوم بچے کو اٹھا اٹھا کر زمین پر پھینکتا رہتا تھا
جبکہ معصوم لڑکی کی ورثاء آصف کو دھائیاں دے دے کر روتے رہے مگر ظالم نے ایک نا سنی
ظالم آصف کے ستائے اپنے ہی بیوی بچے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں
لڑکی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ایسے ظالم شخص سے ہمیں کوئی رشتہ نہیں رکھنا پتہ نہیں اب یہ ظالم شخص کس کا گھر اجاڑے گا لہذہ ہیومن رائیٹس نوٹس لیتے ہوئے اس کو کیفر کردار تک پہنچائے کیونکہ اسلام نے چار شادیوں کی اجازت تو دی ہے مگر بیویوں کیساتھ درندگی کی اجازت نہیں دی

Shares: