اسلام آباد: آبی ذخائر میں تشویشناک صورتحال، تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، پانی کی کمی کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 8 پیداواری یونٹ بند ہیں۔
باغی ٹی وی : ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی، منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے، تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہےپانی کے موجودہ ذخیرہ کی سطح 1402.09 فٹ ہے،
ذرائع واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہو گیا پانی کی کمی کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 8 پیداواری یونٹ بند ہیں یونٹ کی بندش سے بجلی کی پیدوار میں واضح کمی ریکارڈ ہوئی۔ بجلی گھرکی پیدوار 4888 سے کم ہوکر1072 میگاواٹ ہوگئی۔
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری
جھیل میں پانی کی آمد18 ہزا 300 جبکہ اخراج 20 ہزار کیوسک فٹ کیا گیا 17میں سے 8 یونٹ بند، 9 یونٹس سے 24 گھنٹوں میں 1072 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔ تربیلاجھیل میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550فٹ ہے پانی کی سطح کم ہونے سے بجلی کی پیداوار شدید متاثر ہو رہی ہے۔
یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1054.00 فٹ ہے منگلا ڈیم میں قابل استعمال ذخیرہ صرف0.077 ملین ایکڑ فٹ رہ گیا چشمہ بیراج میں بھی پانی کا ذخیرہ انتہائی کم رہ گیا ہے چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ ہے، چشمہ جھیل میں پانی کی موجودہ سطح 638.70 فٹ ہے، چشمہ میں قابل استعمال ذخیرہ صرف 0.009 ملین ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔