چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) سرکل چونیاں میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں نہ تھم سکی۔ چور رات کی تاریکی میں سرکاری سکول کے تالے توڑکر کلاسوں میں لگے پنکھے چوری کر کے لے گئے،طلباء سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواح الہ آباد میں گورنمنٹ پرائمری سکول سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں دروازوں کے تالے توڑکر چھت سے لگے13 پنکھے چوری کر کے لے گئے پنکھے چوری ہونے پر سکول کے بچے سراپا احتجاج بچوں کا کہناہے کہ گرمی کا موسم آ چکا ہے پنکھوں کے بغیر پڑھائی کرنا مشکل ہو گی،تھانہ الہ آباد پولیس نے سکول میں پہنچ کر فرضی روایتی کارروائی کا آغاز کر دیا سرکل چونیاں میں ایسی کئی وارداتیں ہو چکی لیکن ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے پولیس چوروں کو پکڑنے میں بری طرح ناکام ہو چکی۔شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں