پیپلزپارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ
آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ،آزاد کشمیر ہائی کورٹ نےبلدیاتی کونسلرز کی درخواستوں پر تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن غیر قانونی قرار دے دی ہے-
باغی ٹی وی: آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کونسلز کو نوٹسزجاری کیے تھے، جس کے خلاف کونسلر نے آزادکشمیر ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کیں،درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ سیاسی جماعتیں کونسلرز کو نوٹسز جاری نہیں کر سکتیں۔
آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے سیاسی جماعتوں کے بلدیاتی کونسلرز کو جاری تمام نوٹسز منسوخ کر دیئے، جب کہ پی پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن آئین کے بغیر رجسٹریشن نہیں دے سکتا آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو عبوری رجسٹریشن دی تھی، جب کہ عبوری رجسٹریشن کا آئین میں تصور موجود نہیں۔