ڈی آئی خان: ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم ،11 افراد ہلاک ،33 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے-
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا جہاں ٹریکٹر اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی افسوسناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔
تونسہ : ٹرک اور کار میں تصادم 3 جاں بحق 5 زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچےاور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں جلالپور انٹر چینج کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی بس حادثہ کاشکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 9 مسافرزخمی ہوئے تھے-
کراچی سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی عادل ایکسپریس کی بس کےڈرائورکونیند آجانے کے باعث جلالپورانٹر چینج کے قریب موٹروے سے نیچے اتر گئی،بس موٹروے سے اترنے کی وجہ کے باعث 9 مسافر زخمی ہوئے گئے تھے-
ننکانہ صاحب:تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر کئی قلابازیاں کھا کر الٹ گئی، 4 خواتین…
جن میں 5 مسافروں کو معمولی خراشیں آئیں جنہیں ریسکیو1122نے فوری طبی امداد کےبعد سفرکرنے کی اجازت دے دی جبکہ 4 زخمیوں کوزیادہ چوٹوں کی وجہ سے تحصیل ہیڈ کوار ٹر ہسپتال جلالپورپیروالا منتقل کردیا-
قبل ازیں ڈیرہ غازی خان میں تونسہ کے علاقہ ناڑی جنوبی کے ساتھ ٹرک اور کار کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں8 لوگ زخمی ہوئے حادثہ کار کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہوا تھا زخمیوں کو ہسپتال لے جاتے ہوئے 1 بچہ موقع پر دم توڑ چکا تھا اور 2 راستہ میں وفات پا گئے تھے تمام ڈیڈ باڈی کو THQتونسہ شریف شفٹ کر دیا گیا تھا-