امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرانے کے لیے سفارتی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس پیچیدہ تنازع کا حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم سے رابطہ کر کے کشیدگی میں کمی کی اپیل کی ہے، جبکہ تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر دونوں ممالک جنگ کی طرف گئے تو امریکا ان کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں کئی افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ امن کو موقع دیا جائے۔
سابق امریکی صدر نے اس موقع پر ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع مجھے بھارت اور پاکستان کے درمیان ماضی کی کشیدہ صورتحال کی یاد دلاتا ہے، جسے ہم نے کامیابی سے ختم کیا تھا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔
وزیراعظم اور حافظ نعیم کا غزہ پر اظہار تشویش، امداد کی بحالی پر زور
برطانیہ کا اردن کے ساتھ مل کر غزہ میں فضائی امداد پہنچانے کا منصوبہ
اسحاق ڈار فلسطین عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
حماس کا دوٹوک مؤقف، امریکی صدر کا بیان مسترد کر دیا