سندھ ہائی کورٹ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی کیس کی سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ لاڑکانہ میں بچہ تڑپ تڑپ کر مر گیا مگراس کا علاج نہیں ہوسکا،آپ لوگوں کے پاس ویکسین تک نہیں ؟ سندھ حکومت کیا کررہی ہے؟
عدالت نےسیکریٹری صحت کو 3 اکتوبر کےلیےشوکاز نوٹس جاری کردیا ،عدالت نے مزید کہا کہ سیکریٹری ہیلتھ پیش ہو کر بتائیں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین کیوں نہیں مل رہی ؟ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ویکسین دیتا ہے تو سندھ حکومت کیوں لے کر بیٹھ جاتی ہے ؟اسلام آباد سے لوگ آگئے مگر کراچی میں بیٹھے سیکریٹری نہیں پہنچے ٹی وی پر دیکھا بچہ ویکسین نہ ملنے سے مرگیا کون ذمہ دار ہے ؟
معصوم بچہ ویکسین نہ ملنے سے مر گیا لیکن بھٹو آج بھی زندہ ہے ۔۔۔
عدالت نے سماعت ملتوی کر دی اور سیکرٹری صحت کو طلب کر لیا