امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے –
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق روبیو کا استقبال امریکی سفیر مائیک ہکبی سمیت دیگر حکام نے ہوائی اڈے پر کیا،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اپنی اہلیہ جینیٹ دوسدیبس روبیو کے ہمراہ اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر پہنچے،یہ دورہ اس واقعے کے کم از کم ایک ہفتے بعد ہو رہا ہے, جب اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے امریکا کے اتحادی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا۔
یہ ان کا جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد دوسرا دورہ ہے، اور اس موقع پر وہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکا کے عزم کی تجدید اور غزہ میں حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کی رہائی پر زور دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق آج روبیو اور نیتن یاہو یروشلم میں مغربی دیوار (ویسٹرن وال) پر ایک ساتھ جائیں گے۔
ایشیاکپ:پاک-بھارت ٹاکرا، گودی میڈیا سیخ پا، میچ کے بائیکاٹ پر زور
واشنگٹن سے روانگی کے وقت مارکو روبیو نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا اسرائیلی حملے سے خوش نہیں، جس میں قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا، لیکن اس حملے سے اسرائیل کے ساتھ واشنگٹن کے اتحادی تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،یہ ہمارے اور اسرائیلیوں کے تعلقات کی نوعیت کو نہیں بدلے گا، لیکن ہمیں اس پر بات کرنا ہوگی، خاص طور پر کہ اس کا جنگ بندی کی کوششوں پر کیا اثر پڑتا ہے،وہ اسرائیلی حکام سے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ وہ غزہ میں مستقبل کا راستہ کس طرح دیکھتے ہیں۔
قطر پر اسرائیلی حملہ:او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج دوحہ میں ہوگا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صدر چاہتے ہیں کہ حماس کو شکست ہو، جنگ ختم ہو، تمام 48 یرغمالی واپس آئیں، چاہے وہ زندہ ہوں یا جاں بحق، اور یہ سب ایک ساتھ ہو، گزشتہ ہفتے کے واقعات کا اس مقصد کے حصول پر کیا اثر ہوا ہے، اس پر بات چیت کرنا ضروری ہے-
اسرائیل نے حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا، جو بظاہر قطر میں جمع ہو کر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پیش کردہ نئی جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت کر رہے تھےکل نیتن یاہو نے بظاہر اعتراف کیا تھا کہ میزائل حملے میں ہدف بنائے گئے رہنما مارے نہیں گئے ہیں-
ایران کے مشہور گلوکار کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق