شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الخوارج کے خودکش حملے میں 13 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 14 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں دو بچے اور ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ بھارت کی سرپرستی میں چلنے والے دہشتگرد گروہ نے کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت اور زخمی شہریوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ "بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔”

وزیر داخلہ محسن نقوی کی حملے کی مذمت
دوسرعی جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Shares: