باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا ۔ایوان صدر میں مرکزی تقریب ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرچم کشائی کی
پاکستان کے مختلف شہروں میں سرکاری اداروں سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں سبز ہلالی پرچم اور یوم آزادی کے حوالہ سے فلیکس و بینرز لگائے گئے ہیں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مختلف اداروں کی جانب سے بینرز لگائے گئے ہیں جن پر قیام پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے
تاہم اسلام آباد کے ایک ادارے کے بینر میں فاش غلطی سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد میٹروپولیٹن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی شاہراہ پر لگائے گئے بینر میں بیگم رعنا لیاقت علی خان کو رانا لیاقت علی خان لکھا گیا ہے
اس بینر پر غلطی کی وجہ سے عوامی حلقوں نے سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ جس نے یہ ڈیزائن کیا ہے اُسے اِکیس توپوں کی سلامی اور اُسے توپ کے دھانے پہ رکھ کے یہ سلامی پیش کی جاۓ
اسلام آباد میٹروپولیٹن میں کوئی اُردو پڑھنے والا نہیں ؟ کیا کسی نے اس فاش غلطی کو نہیں دیکھا؟ بیگم رعنا لیاقت علی خان
اردو پاکستان کی قومی زبان ہے ۔یوم آزادی کے موقع پر اتنی بڑی غلطی اور وہ بھی وفاقی دارالحکومت میں ۔اس پر تحقیقات ہونی چاہئے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے