ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)نوجوان ظہیر خٹک یوتھ ایمبیسڈر فیفا عالمی فٹبال کپ میں گراؤنڈ آفیشل کے طور پر شرکت
تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فٹبال کے شیدائی اسپورٹس مین نوجوان یوتھ ایمبیسڈر جنریشن امیزنگ رائٹ ٹو پلے کیجانب سے ظہیر خٹک قطر میں سبز ہلالی پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کرتے والے نوجوان ظہیر خٹک یوتھ ایمبیسڈر فیفا عالمی فٹبال کپ میں گراؤنڈ آفیشل کے طور پر شرکت کے لیے قطر میں موجود ہیں ظہیر خٹک اس سے قبل بھی تین بار فٹبال کے فروغ کے لیے بیرون ملک کا دورہ کر کے پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ ظہیر خٹک کو پاکستان میں ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہمارے ہیروز کا اعزاز بھی حاصل ہے جبکہ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں پرائیڈ آف پرفارمنگ کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں ویسے تو ظہیر خٹک کی قطر میں موجودگی کا بہت سے لوگوں کو علم نہیں تھا لیکن قطر میں افتتاحی تقریب میں پاکستان سندھ کی سکافت سندھی لباس اور اجرک میں اسٹیج پرفامنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نا صرف پوری دنیا میں خاص طور پر صوبہ سندھ میں ہر جگہ ظہیر خٹک کا تذکرہ ہے جو کہ ایک اعزاز کی بات ہے ظہیر خٹک ضلع ٹھٹہ میں گزشتہ دس برسوں سے مخدوم فٹبال اکیڈمی چلا رہے ہیں جہاں وہ بہت سے غریب بچوں کو فٹبال کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کی طرف بھی راغب کررہے ہیں ظہیر خٹک بچوں کو منشیات سے دور رہنے کی ترغیب بھی دے رہے ہیں اور وہ نشہ سے انکار کھیلوں سے پیار کے سلوگن کے تحت اپنی سماجی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اس لیے ظہیر خٹک کی قطر روانگی سے قبل سول سوسائٹی اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے مختلف کلبز کے آرگنائزر نے ظہیر خٹک کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا اس موقعہ پر شمس الدین تھیم، سمیع اللہ بابڑو، سہیل شہزاد جوکھیو، داد محمد جوکھیو، راحیل شہزاد جوکھیو،  فاضل چانڈیو، علی محمد جت، جگدیش مہاراج، بشام جوکھیو، محمد خان سیلمان خیل، سلطان ملاح، حماد اشرف راجپوت، احمد آرائیں، لالا تھیم، شہریار خان خٹک، فاروق بٹ، و دیگر نے ظہیر خٹک کی حوصلہ افزائی کی اس موقعہ پر ظہیر خٹک کے والد حاجی عبداللہ خٹک بھائی محمد علی خٹک اور شاہد خٹک بھی موجود تھے جنہوں نے تمام دوست احباب جو کہ ظہیر خٹک کو سپورٹ کررہے ہیں ان سب کا شکریہ ادا کیا. 

Shares: