ناجائز خواہش پوری نہ کرنے پر ڈائریکٹر نے گولیاں ، اقرا خان کا الزام
لاہور میں اسٹیج ڈراموں کی ڈانسر اقرا خان نے الزام عائد کیا ہے کہڈائریکٹر و پروڈیوسر ملک نصیر احمد نے محض اس لئے انہیں گولیاں ماردیں کہ وہ ان کی ناجائز خواہشات پوری نہیں کرتی تھی۔
اسٹیج اداکارہ اور ڈانسر اقرا خان کو سبزہ زار لاہور میں 9 دسمبر کو گولیاں ماری گئیں تھیں اور وہ زخمی ہوگئیں تھیں۔
اقرا خان نے ڈائریکٹر پروڈیوسر ملک نصیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا تاہم ملزم نے عدالت سے 5 جنوری تک ضمانت حاصل کرلی۔
اقرا خان نے الزام لگایاکہ ملک نصیر احمد پروگرام کے بعد رُکنےکا کہتا، غیر اخلاقی حرکات، مارپیٹ کرتا اور دیگر تھیٹرز پرکام کرنے سے روکتا تھا۔
اقرا خان نے یہ الزام بھی لگایاکہ تھیٹر مالکان اور پروڈیوسرز کی جانب سےکام کرنے والی لڑکیوں سےزیادتی کے واقعات معمول کاحصہ ہیں، لڑکیاں روزگارکی خاطر یہ سب برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔
اقرا خان کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی گھر کی واحد کفیل ہیں، آخر لڑکیاں عزت سے روزگار کیوں نہیں کما سکتیں۔