بلوچستان سےآزادممبرعبدالقادر،سندھ سے پی پی کے شہادت اعوان،جے یوآئی کے غفورحیدری سینیٹرمنتخب ہوگئے ہیں‌

0
45

کوئٹہ:بلوچستان سے آزاد ممبرعبدالقادرجیت گئے،اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے وہ امیدوار کامیاب ہوگئے جسے عمران خان نے پہلے پسند کیا تھا مگرپھرٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق عبدالقادر کو سینیٹ انتخابات میں بلوچستان اسمبلی میں پولنگ کاعمل مکمل ہوگیا ہے جس میں تمام 65 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں۔

غیر سرکاری نتیجےکے مطابق آزاد امیدوار عبدالقادر بلوچستان سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق انہیں بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کی حمایت حاصل تھی۔

خیال رہےکہ پہلے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا تھا تاہم پی ٹی آئی میں اندرونی مخالفت کے بعد ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا تھا۔

سندھ سے پیپلزپارٹی کے شہادت اعوان بھی سینیٹرمنتخب ہوچکے ہیں‌
اس کے علاوہ بلوچستان سے جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری بھی جنرل نشست سے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کےامیدوار محمد قاسم بھی جنرل نشست پر کامیاب ہوگئے ہیں ، انہیں اپوزیشن الائنس کی حمایت حاصل تھی

منظورکاکڑ، اورسرفراز بگٹی بھی سینٹرمنتخب ہوچکے ہیں

Leave a reply