پاکستان میں کورونا کے50فیصدکیسزبھارتی قسم ڈیلٹا کے ہونےکا انکشاف

0
39
پاکستان میں کورونا کے50فیصدکیسزبھارتی قسم ڈیلٹا کے ہونےکا انکشاف #Baaghi

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے 50 فیصدکیسز بھارتی قسم ڈیلٹا کے ہونےکا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق اس وقت دنیا میں کوئی بھی ویکسین ڈیلٹا ویرینٹ کیلئے100 فیصد مؤثر نہیں ، پاکستان میں کورونا کے 50 فیصدکیسز بھارتی قسم ڈیلٹا کے ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کےرپورٹ کیسز میں 50 فیصد ڈیلٹا ویریئنٹ کے ہیں، پاکستان میں جو ویکسینز لگائی جارہی ہیں وہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے لیے مؤثر ہیں۔

ڈاکٹر نوشین کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی ویکسین 100 فیصد ڈیلٹا ویریئنٹ کے لیے مؤثر نہیں ہے، ویکسین لگنے کے بعد اگر کورونا ہوجائے تو وہ زیادہ متاثر نہیں کرتا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثرہ افراد میں وائرس کی شدید علامات سامنے آئی ہیں۔دوسری جانب صوبہ سندھ میں کورونا کی بھارتی قسم کے 35 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے

Leave a reply