یہ 6 کرنل ہیں جو پچھلے 6 سال سے کم عرصے میں وطن عزیز کی حفاظت پر اپنی جان قربان کر گئے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. اس وقت جب کہ مبینہ طور پر کرنل کی بیوی کی ایک ویڈیو کا وائرل ہے اور اس کا ہر طرف چرچا ہے . بعض فوج سے بغض رکھنے والے فنڈڈ لوگ موقع جان کر فوج پر تنقید کر رہے ہیں اس ٹائم فوج کے وہ کرنل سپوت جنہوں نے مادر وطن کے لیے اپن جانوں کا نظرانہ پیش کیا ان کا تذکرہ نہ کرنا ظلم ہوگا. دیکھا جا سکتا ہےکہ ان کرنل رینک کے فوجیوں نے اپنی جان وطن پر نچھاور کی ہے.اور انکی قربانی اور کردار کسی بے قوف کی بے قوفی کے سامنے فراموش نہیں کیا جاسکتا
کرنل سہیل عباسی شہید
کرنل ساجد مشتاق شہید
کرنل شاہد شہید
کرنل راشد کریم شہید
کرنل سید راشد حسن شہید
کرنل مجیب الرحمٰن شہید
تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے لہذا ایک "بد تہذیب عورت "کی وجہ سے اپنے شہیدوں کی بے توقیری مت کیجئے،اپنے محافظوں کو گالیاں نہ دیجئے،آپ کی تنقید اور دشمن کی زبان میں بہرحال فرق ہونا چاہئے.
واضح رہےکہ باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مبینہ طورپر کرنل کی بیو ی والا معاملہ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف بہت بڑی سازش ہے ، حقیقت حال یہ ہے کہ اس وقت جب کہ لائن آف کنٹرول بہت گرم ہے. بھارت کا میڈیا بار بار یہ بات باور کرا رہا ہے کہ گلگت بلتستان ہمارا یعنی بھارت کا علاقہ ہے اور ہم نے اس پر قبضہ کرنا اور واپس لینا ہے . اس سلسلے میں بھارتی افواج کی ریشہ دوانیاںجاری ہیں.
بھارت کو اس گھناؤنے ہتھکنڈے میں صہییونی طاقتوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے . جن میں اسرائیل نمایاں ہے . دشمن عید کے دن بھی ملک کے اندر شر اور دہشت گردی پھیلانے کا پروگرام بنا رہا ہے . لیکن ہماری سیکیورٹی فورسز ان کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے .
اب دشمن نے اپنے لیے سب سے بڑی رکاوٹ اور ان کے عزائم اور گھناؤنے ارادوں کے سامنے بند باندھنے والی افواج پاکستان کو نشانہ بنایا ہے .
دشمن کے گماشتے اب شوشل میڈیا فیس بک اور ٹویٹر پر ایسے ٹرینڈ بنا رہے ہیں جن سے ہماری فوج کو میلائن کیا جائے اور عوام کے اندر ان کی محبت کو کم کر کے نفرت پیدا کی جائے.
اہل پاکستان دشمن کی ان سازشوں کو سمجھتے ہوئے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوِ.اور بدنام کرنے والوں کی سازش کو ناکام بنائے