لاہور:پاکستان کے پانیوں پر قبضہ کرنے اور پاکستان کو پانیوں سے محروم کرنے والا بھارت خود بحران کا شکار ہو گیا .بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ذرائع کے مطابق پانی کی قلت اس قدربڑھ چکی ہے کہ ریاست میں سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں کردی گئی ہیں اور ہنگامی کیفیت برپا ہے. خواتین اپنے بچوں کے لیے دور دور سے مٹکوں اور پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی بھر کر لارہی ہیں.
بھارت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق چینائی کا علاقہ اس بحران سے بہت زیادہ متاثر ہے. یاد رہے کہ پاکستان کو محروم کرنے والا بھارت خود اس بحران کا شکار ہو گیا اور اس وقت کئی ریاستوں میں پانی کی شدید قلت ہے. دوسری طرف تامل ناڈو کی عوام کی طرف سے حکومت کے خلاف سخت ردعمل سامنے آرہا ہے اور عوام ریاستی مشنری کو اس بحران کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں. ماہرین کے مطابق دنیا اس وقت مجموعی طور پر پانی کے بحران کی طرف جارہی ہے اور اگر پانی کا ضیا نہ روکا گیا تو پھر آنے والے وقتوں میں یہ صورت شدت اختیار کرجائے گی