آج عوام آٹے اور چينی کے بحران کا شکار ہيں، حمزہ شہباز
لاہور: آج عوام آٹے اور چينی کے بحران کا شکار ہيں، ان خیالات کااظہاراپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی میاں شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہبازنے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ، حمزہ شہبازنے ملک میں آٹے اورچینی کوبہت بڑا بحران قراردیا
آج عوام آٹے اور چينی کے بحران کا شکار ہيں. ايک ايسے صوبے ميں جہاں کھيتياں سونا اگلتی ہيں سفيد پوش آٹے کے ايک تھيلے کو ترس رہے ہيں۔
حکومتی اعتراف کے باوجود ذمہ داران کے نام آج تک سامنے نہيں آئے۔
ايکشن ہونا ہوتا تو نواز شريف، شہباز شريف سميت ساری مُسلم ليگ ن پہ ہو جاتا#teamHSS pic.twitter.com/vmlhJfaqag— Hamza Shahbaz Sharif (@HamzaSS) August 29, 2020
باغی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہبازنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک طرف ملک میں آٹے اورچینی کا بحران ہے،حمزہ شہبازنے مزید کہا کہ ايک ايسے صوبے ميں جہاں کھيتياں سونا اگلتی ہيں سفيد پوش آٹے کے ايک تھيلے کو ترس رہے ہيں
حمزہ شہباز نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اعتراف کے باوجود ذمہ داران کے نام آج تک سامنے نہيں آئے،ان کا کہنا تھا کہ اگر ايکشن ہونا ہوتا تو نواز شريف، شہباز شريف سميت ساری مُسلم ليگ ن پہ ہو جاتا