لاہور:گڈگورننس اورپروفیشنلزم :حکومت نے میٹرو منصوبے سے کتنی بچت کی؟ تفصیلات منظرعام پر آگئیں ،اطلاعات کے مطابق موجودہ حکومت کی بہترحکمت عملی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ، لاہور میٹرو منصوبے کے معاہدہ میں کس حکومت نےبچت کی؟ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں تفصیلات سامنےآ گئی۔

حکومت نے2020 میں میٹرو لاہورکا فی کلو میٹر 1.83ڈالر میں معاہدہ کیا جب کہ شہبازشریف نے2013میں یہی معاہدہ 3.68 ڈالرفی کلومیٹر میں کیا۔

 

 

گزشتہ دور حکومت میں لاہور میٹرو کامعاہدہ 364روپے فی کلومیٹر کیا گیا، ڈالر کی قیمت بڑھنےکےباجودمعاہدہ 304روپےفی کلومیٹرکےحساب سےہوا۔اس طرح 60 روپےکی بچت کےنتیجےمیں قومی خزانےکو8ارب روپےکی بچت ہوئی۔

دوسری طرف اس بہترحکمت عملی کے فوائد سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان حکومت 2020 میں میٹرو لاہور بس کمپنی فی کلومیٹر 1.83 ڈالر میں معاہدہ کیا جب کہ شہباز شریف کی حکومت نے وہی منصوبہ 2013 میں 7 سال پہلے 3.68 ڈالر فی کلومیٹر میں کیا۔ فی کلومیٹر 1.85 ڈالر اضافی شریفوں کی جیب میں گیا۔

Shares: