کرونا وائرس دھوکا ہے،میں تجربات سے ثابت کرسکتا ہوں‌: شہری کی ہائی کورٹ میں رٹ

0
44

لاہور:کرونا وائرس دھوکا ہے،میں تجربات سے ثابت کرسکتا ہوں‌: شہری کی ہائی کورٹ میں رٹ،اطلاعات کے مطابق ایک شہری نے پاکستان اور پنجاب میں کرونا وائرس نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے خود کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو کرونا وائرس تجربات کے لیے پیش کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے شہری سید اطہرعباس نے بہت بڑا دعویٰ کرتے ہوئے ہائی کورٹ کو اپنے دعوے کا بارثبوت لانے کی پیش کش کی ہے ،لاہور ہائی کورٹ نے ملک میں کرونا وائرس کے موجود نہ ہونے کے ایک شہری کے عجیب دعوے پر وفاقی وزارتِ صحت سے جواب طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے شہری سید اظہر عباس کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر صحت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان اور خصوصاً پنجاب میں کرونا وائرس کا وجود نہیں اور عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے، اگر سماجی فاصلے کا مسئلہ ہے تو میں تجربے کے لیے حاضر ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ وزارت کو درخواست کریں تاکہ دس پندرہ روز آپ کرونا مریضوں کی خدمت کر سکیں اور تجربہ بھی ہو جائے گا۔

لاہورہائی کورٹ میں دائر درخواست گزار نے کہا کہ بیماری جانوروں میں ہو تو اس پر ویکسین کو چیک کیا جاتا ہے، کسی جانور کو کرونا کی بیماری نہیں ہوئی، چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے آج خبر سنی ہے کہ اسپین میں 2 جانوروں میں کرونا وائرس پایا گیا ہے۔

شہری نے وزیراعظم ، وزرائے اعلیٰ پر کرونا وائرس کے نام پردھوکہ دہی کی وجہ سے مقدمات دائرکرنے کی درخواست بھی کی

Leave a reply