ایوان میں‌ گالم گلوچ کس نے کرائی شہباز شریف نے بڑی شخصیت پر الزام لگادیا

0
35

ایوان میں‌ گالم گلوچ کس نے کرائی شہباز شریف نے بڑی شخصیت پر الزام لگادیا

باغی ٹی وی :قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں جو کچھ بھی ہوا، عمران خان کے حکم پر ہوا، حکومت نے رویہ نہ بدلا تو ہم سے بھی اچھے کی توقع نہ رکھے۔

اپوزیشن لیڈر کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایوان میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔ اپوزیشن کا فیصلہ تھا کہ اگر ہماری تقریر کو پرامن طریقے سے سنا جائے گا تو ہم بھی سنیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کل کادن پارلیمنٹ کی تاریخ کاسیاہ دن تھا، کل ایسےالفاظ استعمال کیےگئےجوزبان پرلانامشکل ہے.اسپیکرصاحب آپ کوطوفان بدتمیزی کوروکناچاہیےتھا،اپوزیشن کافیصلہ تھاہماری تقریرسنی جائےگی توہم بھی سنیں گے.

شہباز شریف نے سپیکر کو کہا کہ 2روزسےگالم گلوچ ہوئی آپ نےنہیں روکی.اسپیکرقومی اسمبلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نےکل سب کوروکاتھا، کوئی میری بات مان ہی نہیں‌ رہا تھا .

Leave a reply