اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو سفارتی اورعسکری دونوں محاذوں پر شکست دی۔
لاہور میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنا کر کھلی جارحیت کی، جس کا پاک افواج نے منہ توڑ جواب دیا، ہمارے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کا پرچم سربلند رکھا، ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اور ناقابلِ تسخیر ریاست ہے۔ بھارت جب بھی جارحیت کرے گا، اُسے ہر محاذ پر سخت جواب دیا جائے گا، پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں میدانوں میں شکست دی ہے۔
اسحاق ڈار کل سے ہانگ کانگ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے
انہوں نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے علاقائی امن کو خطرے میں ڈالا، پاکستان جنگ نہیں، بلکہ خطے میں امن کا خواہاں ہے قائدِ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا، اور آج ہمارا دفاع ناقابلِ شکست ہے۔
سعودی عرب کا فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان