اطالوی لڑکی پاکستانی سسرالیوں کے ہتھے چڑھ گئی ، مار مار کر بر ا حال کردیا ،
کراچی :اطالوی لڑکی سندھی شوہر کے ظلم کا شکار ، شوہر اور ساس نے مار مار کر لہولہان کردیا ، اطلاع ملنے پر شوہر اور ساس کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی اطالوی لڑکی کے کیس پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ۔
کراچی پولیس کے مطابق کراچی میں شوہر اور ساس کے تشدد کا نشانہ بنبےوالی اطالوی لڑکی علیشبہ کے کیس پرڈی آئی جی ساؤتھ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دےدی، تحقیقاتی کمیٹی کو متاثرہ لڑکی کے شوہر علی جابر کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہناتھاکہ متاثرہ لڑکی کا شوہرملزم علی جابر ملک سے فرار ہوگیا ہےجس کی گرفتاری کے لئے پولیس موثر اقدامات کررہی ہے۔