سڑک پر نصب بم پھٹنے سے خواتین، بچوں سمیت 6 شہری جاں بحق

0
32

افغانستان کہ مشرقی صوبے میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے گاڑی میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 6 شہری جاں بحق ہوگئے۔

صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان وحید اللہ نے بتایا کہ ضلع جاگاتو میں گاڑی مسافروں کو لے کر منزل کی طرف جارہی تھی کہ روڈ پر نصب بم سے ٹکرا گئی اور حملے میں 8 دیگر شہری زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق تاحال کسی تنظیم یا گروہ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

گزشتہ روز اسی صوبے میں طالبان کے ایک حملے میں اسی صوبے میں سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے ضلع ڈیاک میں پولیس سربراہ اور اس کے دو محافظوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ وزارت دفاع نے کہا کہ افغان فوجیوں نے مشرقی صوبہ لوگر کے ضلع عذرا میں فوجی چوکیوں پر جمعہ کے روز طالبان کے حملوں کو پسپا کردیا۔

Leave a reply